تلنگانہ

چنناکیشوا ریڈی، ٹیچرس حلقہ رنگاریڈی، محبوب نگر ، حیدرآباد کے لئے پی آر ٹی یو کے امیدوار

حیدرآباد_ 9 اکتوبر ( اردولیکس) پروگریسو ریکوگنائزڈ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ  (پی آر ٹی یو ٹی ایس) نے اضلاع محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد کے کے ٹیچرس  حلقہ کے لئے جی  چنناکیشوا ریڈی  کو  ایم ایل سی امیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے ۔ حیدرآباد میں آج منعقدہ یونین کی   ریاستی سطح کے اجلاس میں 33 اضلاع کے صدور اور جنرل سکریٹریز نے شرکت کی۔ ارکان کی اکثریت کی منظوری کے ساتھ چنناکیشوا ریڈی کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا۔ اس اجلاس میں ایم ایل سی کٹے پلی جناردھن ریڈی، کورا رگھوتم ریڈی، سابق ایم ایل سی پولا رویندر، کے علاوہ یونین لیڈر پی ایل نرسمہا ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

چنناکیشوا ریڈی، جنہیں PRUTS MLC امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ اس سے قبل PRUTS میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ 2017-18 کے دوران، انہوں نے PRTUTS کے ریاستی جنرل سکریٹری کے طور پر کام کیا۔ اس سے پہلے، انہوں نے 2011 سے 2017 تک  رنگا ریڈی ضلع صدر اور ٹی ٹی جے اے سی چیرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے تلنگانہ تحریک میں فعال کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button