انٹر نیشنل
فلسطینیوں پر مظالم امریکہ میں احتجاج

نئی دہلی: اسرائیل کی جانب سے معصوم اور بے قصور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
بین القوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی۔
امریکہ کے شہر شکاگو میں بھی اسرائیلی قونصل خانہ کے باہر احتجاج کیا گیا جہاں پولیس نے 55 احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری حملوں کے نتیجہ میں ابھی تک 41 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔