انٹر نیشنل
نتن یاہو کے خلاف اسرائیل میں عوام کا احتجاج

نئی دہلی ۔غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یروشلم میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ یروشلم کے علاوہ حائفہ اور تل ابیب میں بھی اسرائیلی حکومت کے جنگ کی توسیع کے منصوبے کے خلاف کافی غصہ دیکھا گیا اور ہزاروں لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔
یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر تک مارچ نکالا۔ مظاہرین نے حکومت کے غزہ پر پوری طرح قبضہ کرنے کے منصوبے پر زبردست ناراضگی ظاہر کی۔ لوگوں کے مارچ کے دوران ایک سابق سپاہی مارک کریش نے ہاتھ میں ایک بینر لے رکھا تھا جس پر لکھا تھا- ”میں انکار کرتا ہوں”۔
بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپاہی نے کہا ”میرے جیسے 350 سپاہی ہیں جنہوں نے جنگ میں حصہ لیا اب ہم نیتن یاہو کی اس سیاسی جنگ میں حصہ لینا نہیں چاہتے ہیں۔