تلنگانہ

حیدرآباد میں فلم پروڈیوسر کے دفتر کے سامنے خاتون کا برہنہ احتجاج

حیدرآباد: شہرمیں کل رات سنیتا بویا نامی خاتون نے ایک بار پھر گیتا آرٹس آفس کے سامنے برہنہ ہو کر احتجاج کیا اورالزام لگایا کہ اسے فلم پروڈیوسر بنی واسو نے دھوکہ دیا ہے۔ وہ کافی عرصے سے یہ الزام لگا رہی ہے۔ کئی بار گیتا نے آرٹس آفس کے سامنے اس نے احتجاج کیا۔ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے اسے سابق میں ایراگڈہ مینٹل ہاسپٹل منتقل کیا اوراس کے بعد اسے اس کے ارکان خاندان کے حوالہ کردیا گیا۔ جمعرات کی رات دیرگئے خاتون کے برہنہ احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی جوبلی ہلز پولیس وہاں پہنچ گئی اوراسے کپڑے پہنائے گئے۔ احتجاجی خاتون نے پولیس کے علم میں یہ بات لائی کہ اسے اپنے ماہانہ اخراجات میں پریشانی ہو رہی ہے۔ پولیس نے تیقن دیا کہ پروڈیوسرکی ٹیم کسی دوسرے مقام پرہے ان کی واپسی کے بعد اس مسئلہ پربات چیت کی جائے اوراسے وہاں سے بھجوادیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button