انٹر نیشنل

خوبصورت بیوی کی وجہ سے عہدہ دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے عجیب و غریب ریمارکس

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈگ برگم کو ملک کا انٹیریئر سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس تقرری پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک حیران کن بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برگم کی اہلیہ بہت خوبصورت ہیں

 

اسی وجہ سے انہیں یہ عہدہ دیا گیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جب ٹرمپ یہ بیان دے رہے تھے اس وقت ڈگ برگم اور ان کی اہلیہ کیتھرین وہیں موجود تھے۔جمعرات (امریکی وقت کے مطابق) کو منشیات کے کنٹرول سے متعلق ایک

 

ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد اوول آفس میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا“میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں برگم اور ان کی اہلیہ گھڑ سواری کر رہے تھے۔ اس ویڈیو میں کیتھرین بہت پُرکشش نظر آ رہی تھیں۔

 

میں نے اپنے عملے سے پوچھا کہ وہ کون ہیں۔ جب انہوں نے اس جوڑے کے بارے میں بتایا تو میں نے رائے قائم کی اور بنیادی طور پر اسی وجہ سے میں نے ڈگ برگم کو یہ عہدہ دیا۔”

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈگ برگم ایک کامیاب بزنس مین ہیں اور دو بار نارتھ ڈکوٹا کے گورنر رہ چکے ہیں لیکن ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی اہلیہ کا اہم کردار ضرور رہا ہوگا۔ انہوں نے اس جوڑے کو “ایک شاندار جوڑی” قرار دیا۔

 

یہ ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی افراد نے ان کے بیانات کو خواتین کی توہین قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی ٹرمپ خواتین کے

 

بارے میں متنازعہ اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button