جرائم و حادثات
کورٹلہ کے آئیلاپور کے پاس کار درخت سے ٹکرا گئی ایک شخص ہلاک 6 دیگر زخمی

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ منڈل کے آئیلا پور گاؤں کے قریب ایک کار درخت سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یاتری تیرتھ یاترا سے واپس آ رہے تھے۔
حادثے میں نریش نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر چھ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جگتیال ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔