انٹر نیشنل

سعودی عرب – فلکی حساب سے یکم رمضان پیر کو ہوگا: ماہر

ریاض ۔ کے این واصفع

سودی عرب کی آفاق کمیٹی برائے فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم رمضان پیر کے دن ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اتوار 29 شعبان ہے بمطابق 10 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے رمضان کے ہلال کی پیدائش ہوگی۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس اعتبار سے اتوار کے روز رمضان کے ہلال کا مشاہدہ ممکن ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محض فلکی حساب ہے تاہم رمضان کے ہلال کا ثبوت سپریم کورٹ میں گواہی اندراج کرانے سے ہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button