انٹر نیشنل

ایک سو ملین سیاحوں کی آمد پر یو این ٹورایزم کی سعودی عرب کو مبارکباد

ریاض ۔ کے این واصف

عالمی سیاحتی تنظیم ’UN Tourism‘ اور سفر و سیاحت کے عالمی کونسل “WTTC” نے 2023 کے دوران مملکت مین ایک سو ملین سیاحوں کی آمد پر سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عالمی اداروں نے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لیے سعودی عرب کی حکمت عملی کو سراہا ہے۔

 

قبل ازیں سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ ’2023 کے دوران ایک سو ملین سیاح سعودی عرب آئے جنہوں نے 250 ملین ریال خرچ کئے ہیں۔ یہ رقم ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا4 فیصد جبکہ تیل کے علاوہ پیداوار کا 7 فیصد ہے۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ایک ملین سیاحوں کا ہدف منصوبے کے مطابق 7 سال بعد حاصل کرنا تھا جوسعودی عرب کی سیاحت کے فروغ کے لیے پالسیوں کی کامیابی ہے۔ وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ 2023 میں سیاحوں کی تعداد 2019 کے مقابلے میں 56 فیصد جبکہ 2022 کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے‘۔بیرون ملک سے سیاحوں کی تعداد 27.4 ملین تھی جو 2019 کے مقابلے میں 56 اور 2022 کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ تھی۔

 

اس موقع پر وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب نے کہا ہے کہ ’یہ کامیابی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی سے حاصل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب پچھلے کچھ برسوں سے ملکی سیاحت کے فروغ پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اور اس کے بہترین نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button