انٹر نیشنل

سعودی عرب:سرکاری و خانگی اداروں میں 60 برس کے ملازمین کی فہرست جاری

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت کے سرکاری و خانگی اداروں میں ملازمین کے عمر کی حد مقرر ہے مگر بعض پوزیشن کے لئے استثنی بھی ہوتا ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ ادارے نے عداد و شمار جاری کئے ہیں جو اس طرح ہیں۔  سعودی عرب میں سوشل انشورنس کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ ’مملکت کے سرکاری و نجی اداروں میں 3 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ملازمین کی عمریں 60 برس سے زیادہ ہیں۔‘اخبار 24 کے مطابق سوشل انشورنس کے قومی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’60 برس سے زیادہ عمر کے تین لاکھ 57 ہزار ملازم نجی اداروں اور 10 ہزار سرکاری اداروں میں ہیں۔‘

 

 

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران سوشل انشورنس میں شامل ملازمین کی مجموعی تعداد 10.4 ملین سے زیادہ ہے۔ ان میں سے 4.5 ملین دارالحکومت ریاض میں مقیم ہیں۔‘قومی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سرکاری اداروں میں 41 س 59 برس تک کے ملازمین کی تعداد 2.9 ملین ہے۔‘رپورٹ کے مطابق ’پرائیویٹ سیکٹر میں ان کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار ہے۔‘

 

 

 

26 سے 40 برس کی عمر کے ملازمین کی تعداد سرکاری اداروں میں 319000 اور پرائیویٹ سیکٹر میں 5.3 ملین ہے۔ 19 سے 25 برس تک کے ملازمین کی تعداد سرکاری اداروں میں 26000 اور پرائیویٹ سیکٹر میں 1.2 ملین ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button