انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ وزارت صحت نے “نیفا وائرس” سے بچنے کے ضابطے جاری کردیئے

ریاض ۔ کے این واصف

کورونا کے بعد ایک اور وباء کا خوف وزارت صحت نے تمام ہسپتالوں اور صحت مراکز میں “نیفا وائرس” سے بچنے کے اور وائرس کا شکار مریضوں کے ساتھ معاملہ کرنے کے ضابطے جاری کردیئے ہیں۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ ضابطے جاری کئے جارہے ہیں‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’ابھی تک سعودی عرب میں نیفا وائرس کے مریضوں کا انکشاف نہیں ہوا

 

نہ ہی انڈیا سے وائرس کے حامل کسی شخص کی اطلاع ملی ہے‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’نیپا وائرس انتہائی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے تاہم یہ دیگر قسم کے وائرس کی طرح پھیلا ہوا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button