انٹر نیشنل

سعودی عرب اتحاد کی فیصلہ کن فضائی کارروائی، یمن میں خفیہ اسلحہ کھیپ نیست و نابود

سعودی عرب اتحاد نے منگل کے روز یمن کے ساحلی شہر مکلا میں ایک فضائی کارروائی کے ذریعے علیحدگی پسند فورس کے لیے پہنچنے والی اسلحہ کی کھیپ کو تباہ کر دیا۔

 

عرب اتحاد کے مطابق یہ اسلحہ مبینہ طور پر فجیرہ بندرگاہ سے سمندری راستے کے ذریعے مکلا پہنچایا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ 27 اور 28 دسمبر کو دو جہاز بغیر کسی اجازت نامے کے فجیرہ سے مکلا بندرگاہ پہنچے تھے

 

۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کی درخواست پر شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی گئی۔

 

ترجمان کے مطابق اسلحہ اور جنگی گاڑیاں امن و استحکام کے لیے خطرہ تھیں، جس کے پیشِ نظر اتحاد کی فضائیہ نے محدود مگر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بندرگاہ پر اتاری گئی کھیپ کو نشانہ بنایا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی مکمل دستاویزی شواہد کی بنیاد پر، بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق اور اس انداز میں انجام دی گئی کہ کسی قسم کا ضمنی نقصان نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button