انٹر نیشنل

سعودی عرب کے ایک پارک میں تفریحی جھولا گرنے سے 23 افراد زخمی، تین کی حالت نازک

سعودی عرب کے طائف شہر  کے گرین ماؤنٹین پارک میں ایک تفریحی جھولا اچانک گرنے سے کم از کم 23 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ جھولے کے اچانک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا

 

41 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد ‘360 ڈگری’ کہلانے والے جھولے پر جھول رہے تھے، جو ایک اونچے کھمبے پر نصب تھا۔ شروع میں سب کچھ معمول کے مطابق لگ رہا تھا، لیکن چند لمحوں بعد ایک زور دار آواز کے ساتھ مرکزی کھمبا درمیان سے ٹوٹ گیا۔

 

جھولا اور  اس میں سوار افراد زمین پر گر پڑے  جس کے بعد زور دار دھماکہ سنائی دیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر چیخ و پکار اور بھگدڑ کے مناظر سنے جا سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد پارک میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی۔

 

واقعے کے بعد سعودی ریڈ کریسنٹ، سول ڈیفنس اور سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پارک کو خالی کرایا اور زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔ حکام کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ دیگر کو معمولی  چوٹیں آئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button