انٹر نیشنل

33 سال کی عمر میں بیوی سمیت 42 خواتین کا قتل۔ سیرئل کلر کینیا کی جیل سے فرار

نئی دہلی: 42 خواتین کے قتل کی وارداتوں میں ملوث سیریل کلر کینیا میں پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ نیروبی پولیس کے مطابق 33 سالہ جومایسی خلیسیا دیگر 12 قیدیوں کے ساتھ حوالات سے فرار ہوگیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔جومایسی خلیسیا کو رواں سال نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے 9 خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد 15 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق جومایسی خلیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم کے گھر سے اہم شواہد دستیاب ہوئے تھے جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ ساور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس وحشی ملزم کے مکان سے ایک خنجر بھی برآمد ہوا تھا

 

سمجھا جاتا ہے کہ اس نے اسی خنجر سے کئی خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ کینیا کی پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button