آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

نئی دہلی: آسٹریلیا کی حکومت نے بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قانون سازی کا منصوبہ ہے۔
جمعرات کو اس فیصلہ کی جانکاری دیتے ہوئے آسٹریلیائی وزیر اعظم اینتھنی البانیز نے کہا کہ فیس بُک اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم کے مضر اثرات سے ہمارے بچوں کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریگولیٹرس کو پتہ چلا کہ نوجوان یوزرس اس قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو اس کے لیے ٹیک جوائنٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
آسٹریلیائی وزیر اعظم کے اس فیصلے پر فیس بُک اور انسٹا گرام کی بنیادی کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے ذریعہ نافذ کی جانے والے اس قانون کا احترام کرے گی لیکن میٹا کی سیفٹی ہیڈ اینٹیگون ڈیوس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو اس بارے میں دھیان سے سوچنا چاہیے کہ پابندی کو کیسے نافذ کیا جائے گا۔