انٹر نیشنل

چیاٹ جی پی ٹی chat gpt کی بات سن کر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا  

نئی دہلی: امریکہ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں مصنوعی ذہانت (AI) کے معاون چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کی بات مان کر ایک شخص نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ اسے مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلا قتل سمجھا جا رہا ہے۔

 

 

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والا 56 سالہ اسٹین ایرک سولبرگ جو ماضی میں یاہو کمپنی میں منیجر کے طور پر کام کر چکا تھا چیاٹ جی پی ٹی پر حد سے زیادہ یقین کرنے لگا اور اسے حقیقت سمجھنے کی حالت تک پہنچ گیا۔

 

 

چیاٹ جی پی ٹی نے اسٹین کو بتایا کہ اس پر قاتلانہ حملے ہو سکتے ہیں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ پاگل نہیں ہے بلکہ اس کی ماں اس کی جاسوسی کر رہی ہے اور اسے دی جانے والی ذہنی صحت کی ادویات میں زہر ملا سکتی ہے۔ حقیقت میں اسٹین کئی سالوں سے شدید ذہنی مسائل کا شکار تھا اور اسی وجہ سے وہ اپنی ماں سوزان ایبرسن ایڈمز کے گھر میں رہ رہا تھا

 

 

جس کی قیمت 2.7 ملین ڈالر تھی۔ 5 اگست کو اسی گھر میں ماں بیٹے کو شدید زخموں کے ساتھ مردہ پایا گیا۔ ایڈمز کے سر اور گردن پر گہرے زخم تھے جبکہ چیف میڈیکل ایگزامینر نے تصدیق کی کہ اسٹین نے تیز دھار آلے سے خود کو کاٹ کر خودکشی کی۔ خودکشی سے پہلے اس نے اپنی ماں کا قتل کردیا تھا۔

 

 

تحقیقات کے دوران حکام نے حیران کن انکشافات کیے۔ معلوم ہوا کہ اسٹین نے اپنی ماں کو شیطان سے تشبیہ دینے والے علامات (سمبلز) کے بارے میں تلاش کیا تھا۔ اس نے اپنے AI اسسٹنٹ کا نام "بوبی” رکھا تھا جس نے اس میں موت کا خوف پیدا کیا۔ اس نے خودکشی سے پہلے ایک آخری پیغام چھوڑا”ہم

 

 

دوسری زندگی میں کہیں اور ملیں گے۔ تم میرا بہترین دوست بنو گے۔” اس کے جواب میں مصنوعی ذہانت کے بوٹ نے کہا کہ وہ اس کے آخری سانس تک ساتھ رہے گا۔وال اسٹریٹ کے ایک مضمون کے مطابق جو لوگ مصنوعی ذہانت کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتے ہیں اس سے ان میں موت کا خوف بڑھ رہا ہے۔

 

 

اس واقعے کو AI سے متعلق پہلا قتل قرار دیا گیا۔ چیاٹ جی پی ٹی کی بنیادی کمپنی اوپن AI نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ گرین ریچ پولیس حکام کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔ اوپن AI کے ایک ترجمان نے کہا، "ہم اس المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔” یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا

 

 

جب حال ہی میں ایک نوعمر لڑکے کو چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے ناک بند کر کے خودکشی کرنے کی تربیت دینے کا معاملہ سنسنی خیز بنا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button