انٹر نیشنل

ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی۔ ایک شخص کو سزائے موت

نئی دہلی: ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ یایرانی میڈیا کے مطابق آج ایک ایسے شخص کو پھانسی دی گئی جس پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے کا الزام تھا۔

 

پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق قریش کیوانی نامی ملزم کو گزشتہ سال جون میں ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ موساد کو حساس مقامات کی معلومات اور تصاویر فراہم کر رہا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سنہ 2023 میں سویڈن میں قیام کے دوران قریش کیوانی کا رابطہ

 

ایک آن لائن اشتہار کے ذریعے اسرائیلی ایجنسی سے ہوا۔بعد ازاں موساد کے ایک اہلکار نے اسے باقاعدہ طور پر بھرتی کیا اور دو سال تک مختلف یورپی ممالک اور تل ابیب میں تربیت دینے کے بعد اسے ایران میں سرگرمیاں انجام دینے کے لیے بھیجا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button