انٹر نیشنل
پاکستان میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، 5 جاں بحق ، 10 زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکہ سے ہلچل مچ گئی۔ یہ واقعہ مقامی امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر پیش آیا، جہاں دھماکہ میں 5 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں امن کمیٹی کے قائد وحیداللہ محسود المعروف جگری محسود بھی شامل ہیں۔
دھماکہ کی شدت سے مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد سابق طالبان تھے جنہوں نے تشدد ترک کر کے امن کا راستہ اختیار کیا تھا۔
واقعہ پر صوبائی گورنر فیصل کریم نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، جبکہ زخمیوں کی مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ زخمیوں کے علاج کے لیے ضلعی اسپتال میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔



