انٹر نیشنل

سید عتیق احمد بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے صدر منتخب

ریاض – کے این واصف

سینئر ٹوسٹ ماسٹر سید عتیق احمد سال 25-24 کے لئے بزم اردو ٹرسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے صدر منتخب ہوئے۔ الیکشن کمشنر عبدالقدوس جاوید کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی سابق کمیٹی کی میعاد کے اختتام پر نئے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا اور درجہ ذیل اراکین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

 

سارجنٹ آف آرم محمد فاروق، محمد مبین سکریٹری، عبدالقادر میمن خازن، سید مبارک حسین نائب صدر (پی آر) سید عبدالحامد نائب صدر (ممبرشپ) کے این واصف نائب صدر (تعلیم) اور سید عتیق احمد صدر۔ نومنتخب کمیٹی کی میعاد ایک سال ہوگی۔ ڈی ٹی ایم جاوید نے نئی کمیٹی کے اعلان کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور سابق کمیٹی کو ان کی کامیاب میعاد کی ستائش کرتے ہوئے ان کارکردگی کو سراہا۔

 

ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اس کا بنیادی مقصدشخصیت سازی ہے۔ دنیا کی مختلف زبانون مین اس کلب کی شاخین دنیا کے مختلف ممالک مین قائم ہیں۔ سعودی عرب میں عربی اور انگریزی کے علاوہ ہندوستان کی کئی زبانوں میں ٹوسٹ ماسٹرز کلبس قائم ہیں۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کا قیام سن 2013 میں عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button