انٹر نیشنل

تمل ناڈو کے مسلم نوجوان کو آسٹریلیا میں گولی ماردی گئی

نئی دہلی: ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والا محمد رحمت اللہ نامی نوجوان اس وقت مارا گیا جب پولیس نے آسٹریلیا کے ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کی۔محمد رحمت اللہ سید احمد کا تعلق تھانجاور ضلع کے اتھیرامپٹنم سے تھا۔ وہ 2019 سے آسٹریلیا میں مقیم تھا اور وہاں ایک ریسٹورنٹ میں کام کررہا تھا۔ محمد رحمت اللہ نے گزشتہ روز سڈنی ویسٹرن ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرتے ہوئےایک 28 سالہ صفائی کارکن پرچاقو سے وار کیا،

اطلاع ملتے ہی دو ملازمین پولیس وہاں پہنچے اوراطلاعات ہیں کہ نوجوان نے ان کو بھی ڈرایا اورحملہ کی کوشش کی۔ پولیس نے اس پر تین گولیاں چلادیں، رحمت اللہ کے سینہ میں دو گولیاں لگیں جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ایک پریس کانفرنس میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر اسٹورٹ اسمتھ نے کہا کہ احمد کو گولی مارنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ سید احمد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اس لئے اسے دہشت گرد حملہ نہیں سمجھا جائے گا۔

اسی دوران سڈنی میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے عہدیداروں نے اس واقعہ کو بدبختانہ واقعہ قرار دیا اور کہا کہ احمد کی موت کے واقعہ کی وزارت خارجہ کو اطلاع دی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button