انٹر نیشنل
ٹرمپ کے طیارہ میں تکنیکی خرابی

نئی دہلی ۔سوئٹزرلینڈ روانہ ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے طیارے میں ایک معمولی تکنیکی خرابی سامنے آئی جس کے باعث ایئر فورس ون نے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد اینڈریوز جوائنٹ بیس پر دوبارہ لینڈنگ کی۔
ڈونالڈ ٹرمپ داووس میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن سے روانہ ہوئے تھے۔ تاہم ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ایئر فورس ون کے عملے نے طیارے میں ایک معمولی برقی خرابی کی نشاندہی کی جس کے بعد طیارے کو واپس موڑ دیا گیا۔
وائٹ ہاؤس نے ایکس پلیٹ فارم کے ذریعے بتایا کہ صدر ٹرمپ اینڈریوز جوائنٹ بیس سے ایک دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ ہو رہے ہیں۔ٹرمپ آج ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ داووس کے کانگریس سینٹر سے خطاب کریں گے۔
یہ خطاب ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7:00 بجے سے 7:45 بجے تک ہوگا۔



