نیشنل

مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ کرنے امیت شاہ کی کوشش۔ سنجئے راوت کا سنسنی خیز بیان

ممبئی: مہاراشٹر ا میں اسمبلی انتخابات کیلئے ایک مہینہ باقی ہے۔ اس دوران شیو سینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ووٹر لسٹ میں بے قاعدگیاں کرنے کی کوشش کر رہی ہے

 

یہ لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ امیت شاہ مہاراشٹر امیں 6 ماہ تک کیلئے صدر راج کے نفاذ کی کوشش کررہے ہیں۔سنجئے راوت نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے پیروکار انتخابات ہارنے والے ہیں۔

 

وہ کسی بھی حالت میں جیت نہیں سکتے، ہم نے انہیں لوک سبھا میں شکست دی ہے اور وہ اسمبلی انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button