انٹر نیشنل

شوال کا چاند پیر 8 اپریل کو دیکھا جائے: سعودی سپریم کورٹ 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب می رویت ہلال کے معملات مملکت کی عدالت عظمیٰ کے ذریعہ طئے ہوتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ شوال کا چاند پیر کی شام بھی نظر آسکتاہے۔ اسی کے پیش نظر سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند 8 اپریل بروز پیر دیکھا جائے۔

 

شوال کا چاند رمضان کے مہینے کے اختتام اور عیدالفطر کے آغاز کا اشارہ دے گا۔عرب نیوز کے مطابق عدالت نے اعلان میں کہا ہے کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے دیکھے۔سپریم کورٹ کے مطابق چاند نظر آجائے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائے۔ عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 11 مارچ کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر پیر کو چاند نظر نہیں آیا تو منگل 30 رمضان اور عید الفطر بدھ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سورج گرہن کے پیش نظر اس بات کا اعلان پچھلے ہفتہ کیا گیا تھا کہ عید بدھ کر روز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button