اس ایرلائنس میں مسافر نہیں لے جاسکیں گے "پاور بینکس”

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن "ایمیریٹس” نے آج سے اپنی پروازوں میں ایک نیا اصول نافذ کیا ہے۔ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ اب سے ان کی پروازوں میں پاور بینک کے استعمال پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔نئی ہدایات کے مطابق
مسافر 100 واٹ سے کم گنجائش والے پاور بینکس کو اپنے بیگ کے ساتھ لے جا سکتے ہیں لیکن پرواز کے دوران انہیں استعمال نہیں کر سکتے۔اس فیصلے کے بعد ایمیریٹس کے مسافر اب پرواز کے دوران اسمارٹ فونس ٹیبلٹس یا دیگر الیکٹرانک ڈیوائسس کو پاور بینک کے ذریعے چارج نہیں کر سکیں گے۔ایئرلائن نے واضح کیا کہ پرواز کے دوران پاور بینکس کے زیادہ
استعمال کی وجہ سے طیارے میں موجود لیتھیم بیٹریز پر اثر پڑ رہا تھا اسی لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ایمیریٹس نے مزید کہا کہ صرف منظور شدہ گنجائش والے پاور بینکس ہی طیارے میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔مسافروں کو چاہیے کہ وہ پاور بینک کی واضح گنجائش (Capacity Rating) پہلے سے
ایئرلائن کو بتائیں۔پاور بینکس کو اوورہیڈ کمپارٹمنٹ میں نہیں، بلکہ صرف سیٹ کے نیچے یا سیٹ کی جیب میں رکھا جانا چاہیے۔