انٹر نیشنل
امریکہ کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ تین نوجوان ہلاک
حیدرآباد _ امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ جارجیا کے اٹلانٹا شہر کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو ایک بندوق بردار اٹلانٹا کے ایک شاپنگ مال میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے تین افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں ۔ مرنے والوں میں سے ایک کی عمر 17 سال، دوسرے کی عمر 20 سال اور تیسرے شخص کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔