پارک میں سیاح پر شیر کا حملہ۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: تھائی لینڈ کے ایک ایسے تفریحی پارک میں جہاں سیاحوں کو شیروں کے ساتھ چلنے، انہیں کھلانے اور سیلفی لینے کی اجازت دی جاتی ہے ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ یہاں شیر نے ایک شخص پر اچانک حملہ کردیا یہ منظر ویڈیو میں قید ہوگیا جو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہندوستانی سیاح زنجیروں میں جکڑے شیرکے ساتھ اور ایک چھڑی تھامے ہوئے شخص (جو ممکنہ طور پر ٹائیگر کا ٹرینر ہے) کے ہمراہ چل رہا ہے۔ سیاح جھک کر شیر کوتھپتھپاتا ہے، غالباً تصویر کے لیے پوز دے رہا تھا۔ سب کچھ پرسکون تھا لیکن اچانک شیر نے اس نوجوان پرحملہ کر دیا۔
ویڈیو نے جنگلی جانوروں کے ساتھ اس قسم کے قریبی تعلقات کی خطرناکی اور سیاحتی مقامات پر حفاظتی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔مقام کی تصدیق تو نہیں ہو سکی، لیکن متعدد
تبصروں کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں واقع ٹائیگر کنگڈم نامی مقام پر پیش آیا جہاں سیاحوں کو شیروں کو چھونے، کھلانے اور ان کے ساتھ تصاویر لینے کی اجازت دی جاتی ہے۔