انٹر نیشنل

میکسیکو میں ٹرین پٹریوں سے اتر گئی 13 ہلاک 98 زخمی

میکسیکو میں ٹرین پٹریوں سے اتر گئی 13 ہلاک 98 زخمی

نئی دہلی ۔‌ میکسیکو کی  جنوبی ریاست اوکزاکا میں ایک انٹراوشینک ٹرین کے پٹریوں سے اتر جانے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

میکسیکن نیوی کے مطابق یہ ٹرین نزندا قصبہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس میں مجموعی طور پر 250 افراد سوار تھے جن میں 9 عملے کے ارکان اور 241 مسافر شامل ہیں۔

 

ٹرین میں سوار افراد میں سے 193 افراد خطرے سے باہر بتائے گئے ہیں جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 36 افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔

 

صدر کلاڈیا شین باؤم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ حکام کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے تاکہ ہلاک ہونے والے افراد کے ارکان خاندان کی مدد کی جا سکے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

میکسیکو کے اٹارنی جنرل آفس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اٹارنی جنرل ارنسٹینا گوڈوئے راموس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی۔

 

یہ انٹراوشینک ٹرین 2023 میں سابق صدر آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور کے دورِ حکومت میں شروع کی گئی تھی اور یہ وسیع تر انٹراوشینک کوریڈور پراجکٹ کا حصہ ہے۔

 

اس پراجکٹ کا مقصد استھمس آف تہوانتیپیک کے ذریعے ریل رابطے کو جدید بنانا ہے، تاکہ میکسیکو کی بحرالکاہل بندرگاہ سالینا کروز کو خلیجِ میکسیکو کی بندرگاہ کواتزاکوالکوس سے جوڑا جا سکے۔

 

میکسیکن حکومت اس استھمس کو ایک اسٹریٹجک تجارتی راہداری میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت بندرگاہوں، ریلوے نظام اور صنعتی ڈھانچے کو وسعت دی جا رہی ہے تاکہ ایک ایسا تجارتی راستہ بنایا جا سکے جو پاناما کینال کا مقابلہ کر سکے۔

میکسیکو میں ٹرین پٹریوں سے اتر گئی 13 ہلاک 98 زخمی

متعلقہ خبریں

Back to top button