انٹر نیشنل

طیارہ اسکول کی عمارت پر گر پڑا – دھاکہ میں واقعہ

ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ایئر فورس کا ایک تربیتی جنگی طیارہ مائل اسٹون اسکول کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں پائلٹ کے ساتھ ساتھ ایک طالب علم بھی ہلاک ہو گیا، جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اسکول میں بچے موجود تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ پر زبردست آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادِل چھا گئے۔ ٹی وی چینلز پر آگ اور تباہی کے مناظر بھی دکھائے گئے۔

 

بنگلہ دیش آرمی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ F-7BGI ماڈل کا تھا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا، تاہم اب تک ہلاکتوں کی درست تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button