غزہ میں جاری جنگ ختم کرتے ہوئے امن معاہدہ کرنے ٹرمپ کا اسرائیل کو مشورہ

نئی دہلی ۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرتے ہوئے ایک امن معاہدہ کرے۔
اس سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا۔اپنے پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ کے ساتھ ایک معاہدہ کرے اور یرغمالیوں کو واپس لائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کا یہ پوسٹ اس وقت سامنے آیا جب غزہ اور اسرائیل کے درمیان آئندہ ہفتے ممکنہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس وقت حماس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یرغمالی واپس آ سکتے ہیں۔ اگر ٹرمپ کا یہ بیان درست ثابت ہوتا ہے تو حماس کی قید میں موجود 49 افراد کو رہائی مل سکتی ہے۔واضح رہے کہ کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک جنگ بندی قریب ہے اور یہ اگلے ہفتے کے اندر طے پا سکتی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ میں جاری جنگ میں ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں اور انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے، جبکہ ثالثی کی کوششیں دوبارہ زور پکڑ رہی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم نتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمے کی مذمت کی ہے۔ نتن یاہو نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ’ایک بار پھر
شکریہ، ڈونلڈ ٹرمپ، ہم مل کر مشرقِ وسطیٰ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے’۔