انٹر نیشنل
ٹرمپ کا بڑا اعلان: ایران پر حملے روکنے کا اشارہ – دو دن کی مذاکرات میں بڑی پیش رفت!
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے اور مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے کی سمت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ پانچ دن تک ایران کے برقی پلانٹس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید ایک ہفتے تک ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہ سکتے ہیں
مڈل ایسٹ میں ہماری دشمنی کے مکمل حل کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں میں بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔ عمان کے ذریعے امریکہ اور ایران براہ راست رابطہ ہوا ہے۔
۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔




