امریکہ کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 بار تباہ کرسکتا ہے : ٹرمپ کا حیران کن انکشاف

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 بار تباہ کرسکتا ہے، تاہم وہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے حامی ہیں اور اس سلسلے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ سے بات چیت بھی کرچکے ہیں،
فلوریڈا کے میامی میں منعقدہ امریکن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کے ممالک کو ایٹمی اسلحے پر رقم خرچ کرنے کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر توجہ دینی چاہیے تاکہ دنیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے،
انہوں نے کہا کہ ہم امن کے قریب پہنچ چکے ہیں، دنیا بھر میں کئی خفیہ جنگیں ہوئیں جن کے بارے میں عوام کو علم نہیں مگر اب وہ ختم ہوچکی ہیں، ٹرمپ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تین دہائیوں بعد امریکہ دوبارہ ایٹمی تجربات کی تیاری کر رہا ہے جبکہ پاکستان، چین اور روس سمیت کئی ممالک ایٹمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس روس اور چین سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں اور ان سے دنیا کو 150 بار تباہ کیا جا سکتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ تمام ممالک ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ کریں، البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ امریکہ کب اور کہاں یہ نئے ایٹمی تجربات انجام دے گا۔



