وقت ختم ہو رہا ہے۔ ایران کے پاس جہنم کی آگ گرنے سے پہلے 48 گھنٹے ہیں : ڈونالڈ ٹرمپ

صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک سخت اور غیر معمولی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس “جہنم کی آگ برسنے سے پہلے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں”۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اگر حالات نہ بدلے تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے دیا گیا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ “تباہی” کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکہ کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا، جس کے لیے جدید فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ ایرانی فوج کے مطابق ملک کی فضائی حدود پر اس کا مکمل کنٹرول ہے، جو کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ادھر عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تاہم امریکی میڈیا پر تہران کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو وہ جنگ کے مستقل خاتمے کی جانب لے جانے والے ہونے چاہئیں، جبکہ امریکہ کی جانب سے سخت شرائط عائد کرنا تشویش کا باعث ہے۔



