انٹر نیشنل

23 لاکھ میں متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کا سچ

نئی دہلی ۔ ابوظہبی آئی سی پی نے وضاحت کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا 23 لاکھ روپے میں دستیاب کروانے کی میڈیا میں آنے والی اطلاعات غلط ہیں۔

 

کہا گیا ہے کہ اس ویزا کے لیے درخواستیں صرف سرکاری چینلز کے ذریعے داخل کروائی جانی چاہئیں اور کسی بھی کنسلٹنسی کو مجاز فریق کے طور پر شناخت نہیں کیا گیا ہے۔ آئی سی پی نے خبردار کیا کہ جھوٹے اشتہارات کے ذریعے غیر قانونی طور پر رقومات جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

مشورہ دیا گیا ہے کہ ویزا کی معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے۔واضح رہے کہ اس ہفتے میڈیا رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے شہری 23 لاکھ روپے ادا کرکے گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ کئی

 

اخبارات اور چینلز نے بتایا کہ ایک لاکھ درہم میں تاحیات ویزہ دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button