انٹر نیشنل

امریکہ میں 2 ہیلی کاپٹرس میں تصادم

نئی دہلی ۔ امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ یہ حادثہ ہیمنٹن کے علاقے میں پیش آیا جس میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق مقامی خبر رساں اداروں نے کی ہے۔

 

دو ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں گھنا دھواں پھیل گیا۔ اس حادثے میں ایک اور شخص شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

حادثے سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔ حادثے میں ایک ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا جبکہ دوسرا جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button