انٹر نیشنل

امریکہ میں یہودی میوزیم میں اسرائیلی سفارت خانہ کے دو عہدیداروں کو ایک نوجوان نے گولی مار دی – حملہ آور نے لگائے فری فلسطین کے نعرے

حیدرآباد _ امریکی شہر  واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو عہدیداروں کو ایک حملے میں قتل کر دیا گیا۔

 

واشنگٹن ڈی سی میں چہارشنبہ کی رات تقریباً 9 بجے، لِلین اینڈ البرٹ اسمال کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو عہدیداروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ دونوں عہدیدار امریکی یہودی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب کے بعد میوزیم سے باہر آ رہے تھے

 

ہوم لینڈ سیکیورٹی سکریٹری کرسٹ نوئم  کے مطابق، 30 سالہ الیاس روڈریگیز نامی مشتبہ شخص، جو شکاگو کا رہائشی ہے، میوزیم کے باہر چار افراد کے گروہ کے قریب آیا اور ہینڈگن سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک عورت ہلاک ہو گئے۔

 

بعد ازاں، روڈریگیز میوزیم کے اندر داخل ہوا، جہاں سیکیورٹی نے اسے حراست میں لے لیا۔ حراست کے دوران اس نے "فری، فری فلسطین” کے نعرے لگائے، جس سے یہ واقعہ ممکنہ طور پر ایک نسل پرستانہ حملہ سمجھا جا رہا ہے

 

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب غزہ میں اسرائیل کے حملے شدید ہو رہے ہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی سکریٹری نے کہا کہ ملزمین سے سخت تحقیقات جاری ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

امریکی صدر ٹرمپ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہود دشمنی اور انتہا پسندی کی ایسی کارروائیاں امریکہ میں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے خاندان سے تعزیت بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button