انٹر نیشنل
امریکہ میں سڑک حادثہ تلنگانہ کے محبوب آباد کی 2 طالبات ہلاک

حیدرآباد ۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئی ہوئی تلنگانہ کی دو طالبات ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ کیلیفورنیا میں پیش آئے اس حادثے میں محبوب آباد ضلع کے گارلا منڈل سے تعلق رکھنے والی میگھنا (24) اور بھاونا (24) کی موت ہوگئی۔
میگھنا، گارلا منڈل میں واقع می سیوا کے منتظم ناگیشور راؤ کی بیٹی بتائی گئی ہے جبکہ بھاونا ملکنور کی نائب سرپنچ کوٹیشور راؤ کی بیٹی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق جس گاڑی میں یہ دونوں سفر کر رہی تھیں وہ شدید حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
بہتر مستقبل کی امید میں بیرونِ ملک گئے اپنے بچوں کے اس طرح ہمیشہ کے لیے چلے جانے سے گارلا منڈل میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی ہے۔



