انٹر نیشنل

بلقیس بانو معاملہ، مجرموں کی رہائی انصاف کے ساتھ مذاق۔ بین القوامی امریکی کمیشن

نئی دہلی: بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کے نائب صدر ابراہم کوپر نے بلقیس بانو معاملہ میں رد عمل ظاہرکیا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف گجرات فسادات کے دوران ایک حاملہ مسلم خاتون کا ریپ کرنے اور مسلمانوں کے قتل کا ارتکاب کرنے والے 11 مجرموں کی غیرمنصفانہ رہائی کی مذمت کرتا ہے۔ مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو ‘انصاف کا مذاق‘ قرار دیتے ہوئے یو ایس سی آئی آر ایف کے کمشنراسٹیفن شنیک نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد کرنے والوں کو سزا سے بچانے کے پیٹرن کا حصہ ہے۔ اسٹیفن شنیک نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”سن 2002 کے گجرات فسادات میں جسمانی اور جنسی تشدد میں ملوث مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے میں ناکام رہنا، انصاف کا مذاق ہے۔ یہ معاملہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تشدد کر کے سزا سے بچ جانے کے پیٹرن کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button