انٹر نیشنل

امریکی کانگریس کی رکن الہام عمر پر سرنج سے حملہ – ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران واقعہ

امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر کے منی ایپولس میں منعقدہ ایک ٹاؤن ہال اجلاس کے دوران اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے مبینہ طور پر انہیں سرنج کے ذریعے نامعلوم مائع اسپرے کر دیا۔ یہ واقعہ محض سیاسی نعرہ بازی تک محدود نہ رہا بلکہ فوری طور پر سکیورٹی کارروائی، گرفتاری اور امریکہ میں بڑھتے ہوئے سیاسی تشدد پر تشویش کا باعث بن گیا۔

 

یہ واقعہ شمالی منی ایپولس کے ایک کمیونٹی سنٹر میں پیش آیا، جہاں الہان عمر رواں سال اپنا پہلا بالمشافہ ٹاؤن ہال اجلاس منعقد کر رہی تھیں۔ اجلاس کے دوران حاضرین میں سے ایک شخص کھڑا ہوا، کانگریس وومن پر چیختے ہوئے سرنج سے ان پر ایک مائع اسپرے کر دیا۔ وہاں موجود کئی افراد نے بتایا کہ اس مادے سے تیز اور تیزابی بو آ رہی تھی۔

 

سکیورٹی گارڈ نے چند ہی سیکنڈ میں حملہ آور کو قابو میں لے لیا اور اسے باہر لے جایا گیا۔ الہان عمر حملہ آور کی طرف بڑھیں، تاہم منتظمین نے انہیں پروگرام ختم کرنے اور طبی امداد حاصل کرنے کا مشورہ دیا، جسے انہوں نے مسترد کرتے ہوئے ٹاؤن ہال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت انتھونی جیمز کازمیرچاک (عمر 55 سال) کے طور پر کی گئی ہے، جسے گرفتار کر کے ہینپین کاؤنٹی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف تیسرے درجے کے حملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ استعمال کیے گئے مائع کی شناخت کے لئے فرانزک ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button