انٹر نیشنل

امریکہ ،ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا: ایران

نئی دہلی: اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے پہلے ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کامیاب بات چیت کے لیے

 

سنجیدہ نیت اور مضبوط ارادہ ضروری ہوتا ہے۔ تاہم گزشتہ دو جنگوں کے تجربات کی بنیاد پر انہیں مخالف فریق پر اعتماد نہیں تھا۔ایرانی پارلیمان کے اسپیکر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں

 

کہا کہ مذاکرات کے دوران ایرانی وفد کے اراکین نے مختلف تجاویز پیش کیں لیکن مخالف فریق اس مرحلے پر ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اب ایران کے مؤقف منطق اور اصولوں

 

کو اچھی طرح سمجھ چکا ہے اور اب یہ اسی پر منحصر ہے کہ وہ ایرانی اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔قالیباف کے مطابق ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے وہ سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عسکری

 

جدوجہد پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چالیس روزہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں سے وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔آخر میں انہوں نے مذاکراتی عمل میں سہولت فراہم کرنے

 

پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے وفد کے اراکین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: "بہت اچھا، اللہ آپ کو مزید حوصلہ عطا کرے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button