امریکی پرچم جلانے والوں کو ایک سال جیل کی سزا: ٹرمپ کا نیا حکم

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی شخص امریکہ کے قومی پرچم کو آگ لگائے گا تو اسے لازمی طور پر ایک سال قید کی سزا کاٹنی ہوگی اور قبل از وقت رہائی کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ پرچم کو جلانا محض احتجاج نہیں بلکہ بدامنی اور تشدد کو ہوا دیتا ہے، اسی لیے سخت کارروائی ضروری ہے۔ اس فیصلے کے تحت محکمہ انصاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ایسے معاملات میں سختی برتی جائے۔
یاد رہے کہ 1989ء میں امریکی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ پرچم کو جلانا اظہارِ رائے کی آزادی کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے اس پر کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ تاہم ٹرمپ نے اس فیصلے کو "افسوسناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر پرچم جلانے سے احتجاج، بدامنی یا تشدد کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس حکم کے تحت ایسے افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ، ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی تارکِ وطن اس قسم کی حرکت کرے تو اس کے ویزا منسوخ ہو سکتے ہیں، اور اسے گرین کارڈ یا شہریت بھی نہیں دی جائے گی۔