انٹر نیشنل
امریکہ نے کویت میں اپنے سفارتخانہ کے تمام آپریشنز معطل کردئیے۔ امریکی شہریوں کو کویت چھوڑ دینے امریکہ کا مشورہ

نئی دہلی: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کویت میں اپنے سفارتخانے کے تمام آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں اور یہ تصدیق کی کہ عملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
کویت نیوز ایجنسی نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے حوالے سے آج رپورٹ دی کہ اگرچہ امریکی عملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم بیرونِ ملک امریکی شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کویت کے لیے سفر کی ہدایت سطح 3 – دوبارہ غور کریں پر برقرار ہے۔محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جو امریکی شہری اس وقت کویت میں ہیں اگر وہ محفوظ طریقے سے ملک چھوڑ سکتے ہیں
تو تجارتی یا دیگر دستیاب ذرائع استعمال کرتے ہوئے کویت چھوڑ دیں۔جن امریکی شہریوں کے لیے روانگی ممکن نہیں ہے انہیں اپنے مقاماتِ رہائش میں ہی محفوظ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔



