انٹر نیشنل

ایران محاذ پر امریکہ تنہا ؟ یورپ نے ہاتھ کھینچے، اٹلی اور اسپین کا بڑا فیصلہ

ایران جنگ: امریکہ کو یورپی ممالک کا جھٹکا، فضائی حدود بند کرنے کے اشارے

 

بین الاقوامی صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکہ کی ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں پر بعض یورپی ممالک نے سخت موقف اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی امریکہ کے جنگی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود محدود کرنے پر غور کر رہا ہے، جبکہ سسلی میں واقع اہم فضائی اڈے کے استعمال کی اجازت دینے سے بھی انکار کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ جانے والے بمبار طیاروں کو اس اڈے پر روکنے کے لیے اجازت طلب کی تھی۔

 

اسی طرح اسپین نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں شامل طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ہسپانوی وزیر دفاع نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس تنازع میں براہِ راست مداخلت نہیں چاہتا۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق یورپی یونین کے کئی ممالک ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہونے سے گریز کر رہے ہیں، جس سے امریکہ کی حکمت عملی کو سفارتی سطح پر چیلنج درپیش ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button