انٹر نیشنل

امریکی حملہ میں ایران کے جوہری پروگرام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا – قم صوبے کے نمایندہ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا مشن مکمل کامیاب رہا۔ ان کے مطابق جن ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں

 

تاہم ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعویٰ کو مسترد کردیا ۔ایران کے قم صوبے کے نمائندے نے وضاحت کی ہے کہ فردو جوہری مرکز کی زیرِ زمین تنصیبات محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ صرف زمین کے اوپری حصے کو معمولی نقصان ہوا ہے، جو مرمت کے قابل ہے۔

 

یہ وضاحت اس وقت دی گئی جب کچھ میڈیا رپورٹس میں فردو تنصیب کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ حکام کے مطابق تابکاری یا بڑے پیمانے پر نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے

 

اس سلسلہ میں ایران ابزرور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں قم صوبے کے نمایندہ کے حوالے سے یہ بات بتائی اور اس کی تصویر بھی جاری کی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button