امریکہ کے ایک اپارٹمنٹ میں بھیانک آتشزدگی – 10 تلگو طلبہ پھنس گئے ؛ حیدرآباد کے دو ہلاک ؟

امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی — 10 تلگو طلبہ پھنس گئے، 13 کو ریسکیو کر لیا گیا — حیدرآباد کوکٹ پلی سے تعلق رکھنے والے 2 طلبہ کے ہلاکت کی اطلاع ہے
الاباما (امریکہ) کے برمنگھم شہر میں واقع ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں بھیانک آتشزدگی کے باعث متعدد طلبہ متاثر ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے وقت تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کم از کم 10 طلبہ عمارت کے اندر پھنس گئے تھے، جب کہ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 طلبہ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
تاہم افسوسناک طور پر حیدرآباد کے کوکٹ پلی سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ ہاسپٹل میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام طلبہ الاباما یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھے۔
فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔



