انٹر نیشنل

امریکہ میں ایک طیارہ میں ٹیک آف کے دوران اگ بھڑک اٹھی

امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کے روز ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب امریکن ایئرلائن کی پرواز AA3023 کے لینڈنگ گیئر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 

یہ پرواز بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر مشتمل تھی جو ڈینور سے میامی روانہ ہونے والی تھی۔ ٹیک آف سے قبل اچانک دھواں اور شعلے اٹھنے لگے، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو آگاہ کیا کہ "آپ کے طیارے میں آگ لگ چکی ہے

 

۔” پائلٹ نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر کے ہنگامی انخلا کا عمل شروع کر دیا۔ ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے 173 مسافروں اور 6 عملے کو فوری طور پر بحفاظت باہر نکالا گیا۔ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

 

اس واقعہ میں 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک شخص کو احتیاطی طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ امریکی ایئرلائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو سروس سے نکال دیا گیا ہے اور معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

 

وفاقی ہوابازی انتظامیہ  اور دیگر ایجنسیاں واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ رن وے پر تیزی سے دوڑ رہا تھا، تاہم عملے کی حاضر دماغی سے تمام مسافروں کی جان بچ گئی اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button