انٹر نیشنل

امریکہ: دو طیارے رن وے پر ٹکرا گئے

نئی دہلی: نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر دو ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
اس واقعے میں ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ

 

 

ٹیکسنگ کرتے وقت پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ رفتار کم تھی اس لیے بڑا حادثہ ٹل گیا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔ڈیلٹا ایئرلائنز کے ایک طیارے میں 32 مسافر سوار تھے جو ورجینیا کے شہر رونوکجا رہا تھا۔ اسی دوران شمالی

 

 

کیرولائنا کے شارلٹ شہر سے 61 مسافروں کے ساتھ ایک اور ڈیلٹا طیارہ لینڈ کر رہا تھا۔ اسی وقت رن وے پر دونوں طیارے ایک دوسرے کے بہت قریب آ گئے اور آپس میں ٹکرا گئے،اس واقعے میں ایک فلائٹ کریو زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل

 

 

کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت زوردار آواز سنائی دی جس سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔ ایک مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ پائلٹ آیا اور کہا کہ طیارہ ٹکرا گیا ہے اور سب سے کہا کہ خاموش رہیں۔ایئر ٹریفک کنٹرول کا کہنا ہے کہ

 

 

ورجینیا جانے والے طیارے کو کچھ دیر رکنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button