انٹر نیشنل

پاکستان میں ترکاریوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، ٹماٹر 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

پاکستان میں ترکاریوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، ٹماٹر 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

 

پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور بھارت و افغانستان کے ساتھ کشیدگی بھی برقرار ہے۔ ایسے میں ملک میں ترکاریوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

 

موجودہ صورتحال میں ٹماٹر کی قیمت منگل کے روز 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جب کہ چند ہفتے قبل یہ صرف 100 روپے فی کلو تھی۔ قیمتوں میں اس شدید اضافہ کے بعد پاکستانی شہری خریداری کے لیے پریشان ہیں۔ تقریباً تمام بڑے شہروں میں یہی صورتحال برقرار ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں اس اضافے کی بنیادی وجوہات مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ افغانستان کے ساتھ تجارتی تنازعات ہیں۔ شدید بارشیں، سیلاب، تجارتی راستوں کی بندش اور درآمدات میں کمی بھی اس بحران میں شامل ہیں۔

 

خصوصاً سرحدی تنازعات کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے بند ہونے سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف ٹماٹر ہی نہیں، بلکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، اور اس بحران کا براہِ راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

افغانی کرنسی ہندوستانی روپئے سے مضبوط – طالبان کی سخت معاشی پالیسی اہم وجہ

متعلقہ خبریں

Back to top button