انٹر نیشنل
وینیزویلا میں طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
جنوبی امریکہ کے ملک وینیزویلا میں افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیرامیلو ایئرپورٹ (Paramillo Airport) سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ جیسے ہی رن وے سے فضا میں بلند ہوا، اچانک توازن بگڑنے کے باعث چکر کاٹتا ہوا زمین پر آ گرا اور فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تاہم حادثہ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گاو رکشک نے پانچ لاکھ کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔حیدرآباد فائرنگ واقعہ میں پولیس کا انکشاف



