امریکہ اور اسرائیل کو بہت بڑا "سرپرائز” دیں گے: ایران

نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جنگ دن بہ دن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
ایران کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ وہ جلد ہی ان دونوں ممالک کو ایک “بڑا سرپرائز” دینے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اپنی حکمتِ عملی اور طے شدہ اہداف کے مطابق ہی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی سلسلے میں انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران اس “بڑے سرپرائز” کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ایرانی عہدیدار نے امریکہ کی اہداف کی فہرست کو بھی ناقص قرار دیتے ہوئے اس کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں مضحکہ خیز ہیں۔
مزید یہ بھی کہا کہ امریکی جنگی طیاروں کو مار گرانے کے حوالے سے ان کے فوجی اقدامات ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم بھی دیا گیا تھا
ورنہ سخت نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران نے اس انتباہ کو غیر دانشمندانہ اقدام قرار دیا۔ایرانی جنرل علی عبداللہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ان کے
بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرتے ہیں تو ایران سخت جواب دے گا۔



