انٹر نیشنل

کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین پاکستان کی وزیر بن گئیں

نئی دہلی _ 18 اگست ( اردولیکس ڈیسک) کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر  اور ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں جیل میں بند یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین پاکستان کی عبوری حکومت میں وزیر بن گئی  ہیں۔ پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کے مستعفی ہونے کے بعد انوار الحق کاکڑ کو ملک کا نگراں وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے۔ وہ انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں انسانی حقوق کے شعبہ کے وزیراعظم کی معاون خصوصی ہوں گی۔

 

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال، جو پاکستان میں رہتی ہیں، مسلسل پاکستان کے قائدین اور عالمی اداروں سے اپیل کر رہی ہیں کہ ان کے شوہر کو بچایا جائے کیونکہ وہ بے قصور ہے۔

 

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر اقتصادیات تھے، جب کہ ان کی والدہ پاکستان مسلم لیگ کے خواتین ونگ کی سابق جنرل سیکرٹری تھیں۔ مشعال کے بھائی حیدر علی مالکی خارجہ پالیسی کے اسکالر اور امریکہ میں پروفیسر ہیں۔

 

مشعال کو مصوری کا بہت شوق ہے۔ انھوں نے چھ سال کی عمر میں پینٹنگ شروع کی تھی۔وہ نیم عریاں پینٹنگز کے لیے بہت مشہور ہیں، انھوں نے کشمیر کے لوگوں کی پریشان کن حالت کو بیان کرنے والی کئی پینٹنگز بنائی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button