انٹر نیشنل

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کو 25 سال قید کی سزا

نئی دہلی ۔معلون مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کے واقعہ میں ملوث نوجوان کو امریکہ کی ایک عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

سال 2022 میں نیو جرسی کے 27 سالہ نوجوان ہادی ماتار نے ملعون سلمان رشدی پر ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں سلمان رشدی شدید زخمی ہوا، اگرچہ اس کی جان بچ گئی لیکن وہ اپنی ایک آنکھ کی بینائی سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو گیا۔

 

نیویارک کی ایک عدالت کی جیوری نے فروری 2025 میں ہادی ماتار کو قتل کی کوشش اور حملے کا مجرم قرار دیا۔ جیوری نے اس نتیجے پر پہنچنے میں تقریباً ڈھائی ماہ کا وقت لیا کہ ملزم نے یہ حملہ دانستہ طور پر جان لینے کی نیت سے کیا تھا۔

 

آج عدالت نے نوجوان کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button